• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی‘

پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی جس کے لیے 45 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک سوزوکی کے سربراہ مسافومی نے ملاقات کی اور پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کیا، جس سے 20 لاکھ گاڑیاں بنا ئی جا سکیں گی ۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سوزوکی پاکستان میں 450ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی انرجی کمپنی ایگزن موبل کے سربراہ نے بھی وزیرخزانہ سے ملاقات کی ، وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا کہ ایگزن موبل 27 سال قبل پاکستان کو چھوڑ گئی تھی۔

تازہ ترین