انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔
عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے پولیس سے 26 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
پراسکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست دائر کی تھی۔