• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز نے خطرناک اسٹنٹس خود کرنے سے متعلق اہم انکشاف کردیا

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے اس ہفتے منعقدہ 2025 کے کینز فلمی میلے میں شریک ہوئے جہاں پرانے ساتھی اور انڈسٹری کے چوٹی کے ہدایتکار کرسٹوفر میکوری بھی انکے ساتھ تھے۔ 

مشن امپوسبل کے اسٹار نے اس موقع پر اپنی اس ذہنی کیفیت پر جس میں موت سے نبرد آزما اسٹنٹ کیا جاتا ہے پر گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ انھیں کبھی بھی یہ کرتے ہوئے خوف محسوس نہیں ہوا۔ 

انکا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں میں کبھی اس قسم کی انجانی صورتحال سے پریشان نہیں ہوتا اور مجھے تو یہ اچھا محسوس ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ وہ اپنی مشہور زمانہ مشن امپوسبل سیریز میں ایسا کرچکے ہیں۔ انکے مطابق یہ میرے لیے صرف جذبات کی بات ہے اور کبھی اس کام سے رکا بھی نہیں، نہ اس نے پریشان کیا۔

اس موقع پر موجود ہدایتکار کرسٹوفر میکوری نے ٹام کروز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے واحد مقابل یہ خود ہیں، یہ بات یہ بھی سمجھتے ہیں اور ہم دونوں اچھی طرح جانتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید