سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سرکٹ بنچ میں شہید ولی بابر کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کردی گئی ۔
سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بنچ کے جسٹس خادم حسین تونیو اور جسٹس ارشاد حسین شاہ نے ولی بابر قتل کیس کے مجرم فیصل عرف موٹا اور اس کے وکیل کے حاضر نہ ہونے پر کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کندھ کوٹ نے مجرم فیصل موٹا کو2015ء میں سزائے موت سنائی تھی۔ سزائے موت کے خلاف مجرم نے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ میں اپیل دائرکررکھی ہے۔
مقدمے کی آئندہ سماعت 18 دسمبر کو ہوگی ۔