جماعتِ اسلامی کی اپیل پر فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
فلسطینیوں اور اہلِ غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے جماعتِ اسلامی کی اپیل پر پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔
ساہیوال، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، پاکپتن اور عارف والا سمیت دیگر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔
اوکاڑہ اور عارف والا میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
یاد رہے کہ بار ایسوسی ایشنز کی کال پر فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے وکلاء بھی ہڑتال پر ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔