• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: پی ٹی آئی کے 29 ویں یوم تاسیس کی تقریب

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 29 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

‎تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق مرکزی صدر چوہدری اشتیاق احمد تھے۔

تقریب میں پی ٹی آئی فرانس کے صدر عابد ملک، متعدد رہنماؤں سمیت کارکنان نے بھی بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

یومِ تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی کے مقررین نے تقاریر میں جوش و جذبے کا اظہار کیا۔

‎تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری اشتیاق احمد خان نے اپنی دھواں دار تقریر میں کارکنان کو تاکید کی کہ ہم سب نے عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر چلنا ہے۔

‎ تقریب کے اختتام پر یومِ تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید