لیبیا میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچا دی گئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 6 پاکستانیوں کے جسدِ خاکی قطری طیارے کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا دیے گئے۔
اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن پنجاب کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن اور دیگر حکام نے میتیں وصول کیں۔
بعد میں میتوں کو مرحمین کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زاہد محمود اور محمد وسیم پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے رہائشی تھے، سید علی حسین، آصف علی اور صائمہ نواز منڈی بہاؤالدین کے رہنے والے تھے جبکہ عبداللّٰہ کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔