• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری کا افتتاح، نارویجن پاکستانی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاکستان اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے طرح ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں نے بھی کرتارپور راہداری کے کھلنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ناروے میں پاکستانیوں کی بڑی تنظیم ’پاکستان یونین ‘ کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اور سیکرٹری اطلاعات ملک پرویز مہر کا کہناہے ’ کرتارپور راہداری کا کھلنا پاکستان اور بھارت کے درمیان قیام امن کے لئے انتہائی اہم اقدام ہے۔‘

اپنے ایک مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس سے جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی آئے گی۔ اسے ضائع نہیں کیا جاناچاہیے۔‘

ناروے کے شہر دریمن کے ڈپٹی میئر سید یوسف گیلانی نے بھی کرتارپور راہداری کے افتتاح کو ایک اہم اقدم قرار دیا اور کہا کہ اگر مختلف یورپی ممالک کے لوگ بغیر کسی سرحدی روکاوٹوں کے ایک دوسرے کے ممالک آجاسکتے ہیں تو پھر پاکستان اور بھارت کے باشندے بغیر پابندیوں کے ایک دوسرے کے ممالک میں سفر کیوں نہیں کرسکتے؟

’اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی‘ ناروے کے صدر مرزا محمد ذوالفقار نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت اہمیت کی حامل ہے ، اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ دونوں طرف کے لوگ ایک جیسی ثقافت کے حامل ہیں جن کی بنیاد پر دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں۔

تازہ ترین