• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے دوسری استقبالیہ تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی ۔


استقبالیہ تقریب ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل میں ہوئی، جس میں دپیکا اور رنویر نے سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا  جس پر گولڈن کام غضب ڈھا رہا تھا۔


تقریب میں دپیکا پڈوکون سفیدی مائل سنہری کام والے لہنگے میں زیپ تن کئے انتہائی خوبصورت لگ رہی تھی تو دوسری سیدی مائل سنہری کام دار شیروانی میں رنویر سنگھ بھی ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔



دپیکا نے سفید رنگ کی ابو جانی سندیپ کھوسلا کی ڈیزائن کردہ عروسی ساڑھی زیب تن کی جبکہ رنویر سنگھ نے ڈیزائنر روہت بھل کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

واضح رہے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں دو روایات کے تحت ہوئی اوراب شادی کا ایک اور استقبالیہ 1دسمبرکو ممبئی میں منعقد ہوں گی۔

جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے قریبی دوست اور بالی ووڈ اسٹارز سمیت مشہور شخصیات شرکت کریں گی جبکہ یکم دسمبر کو ہونے والے استقبالیہ میں منیشا کورالا ،کترینہ کیف اور انیل کپور کو دعوت نامہ بھی موصول ہوگیا ہے۔

تازہ ترین