• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپ ویر کے پہلے استقبالیے کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل


  دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کے پہلے استقبالیے کی شاندار تقریب بنگلورو کے لیلا پیلس ہوٹل میں میں منعقد کی گئی۔


اس موقع پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دونوں نے ہی بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائنر کردہ ملبوسات زیب تن کیے۔

دپیکا سنہری سلک ساڑھی میں نہایت خوش اور خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ رنویر سنگھ سنہری اورسیاہ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیے۔

استقبالیہ تقریب میں دونوں نے خوب تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔


واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر 14 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام 'لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔




یاد رہے کہ شادی کی دوسری استقبالیہ تقریب 28 نومبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی جس میں بالی وڈ کے نامور ستاروں کی شرکت یقینی ہے۔

تازہ ترین