• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس میں انٹرنیشنل آٹو شو کا میلہ سج گیا


امریکی شہر لاس اینجلس کے کنونشن سینٹرمیں لاس اینجلس آٹو شو کا میلہ سج گیا ہے جس میں چمچماتی نت نئی گاڑیاں بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی لاس اینجلس آٹوشو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے30سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔

یہ موٹر شواگلے کئی روز تک اپنی رعنائیاں بکھیر کر 9دسمبر کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں ، کانسیپٹ کاریں، ڈرائیورلیس اور اسپورٹس کاروں کے بھی کئی ماڈلز موجود ہیں۔

8لاکھ70ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی9لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

 

تازہ ترین