موسیقی کی دنیا کے جانے پہچانے پاکستان کے مشہور گلوکار سجاد علی نےاپنی خوب صورت آواز میں مہدی حسن کی مشہور غزل گنگاکر مداحوں کو حیران کردیا ۔
سجاد علی کی سریلی اور مدھر آواز کا جادو ہمیشہ سَر چڑھ کر بولتا ہے، حال ہی میں سوشل میڈیا پر سجاد علی نے ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں مہدی حسن کی مشہور غزل کے چند بول گنگنا کرانہوں نے سننے والوں کے کانوں میں ایسا رس گھولا کہ لوگ سراہے بغیر نہ رہ پائے ۔
ویڈیو میں سجادعلی نے احمد فراز کی تحریر کردہ غزل’ 'شعلہ تھا جل بجھا ہو، ہوائیں مجھے نہ دو‘کی چند لائنیں گنگنائیں اور ایسے سُر چھیڑے کہ چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے ویڈیو کو لائیکس دئیے اور لاتعداد افراد نے شیئر بھی کی ۔