• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات پولیس میںکروڑوں کی کرپشن،ایس ایس پی رائے اعجاز سمیت 9 ملازم گرفتار

 لاہور (نمائندہ جنگ) نیب کی ٹیم نے کرپشن میں ملوث ایس ایس پی سندھ پولیس رائے اعجاز احمد کو گرفتار کر لیا ۔نیب نے انہیں گجرات پولیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں پولیس ملازمین سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔رائے اعجاز کے والد فرار ،معطل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر چن پیر ،سینئر اکاؤنٹ آفیسر اشرف،منیجرزنیشنل بنک آصف بٹ، شکیل احمدبھی گرفتار کرلیا گیا، لاہور نیب کی جانب سے گرفتار افراد میں پہلے سے معطل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر گجرات چن پیراور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ محکمہ خوراک لاہور محمد افضل کو بھی گرفتار کیا گیا جو گجرات میں 2014ء سے 2016ء کے دوران تعینات رہے۔ ڈی پی او آفس گجرات میں تعینات محمد فیاض، سابق کانسٹیبل گجرات ڈی پی او آفس رمیض احمد،سینئر اکاؤنٹ آفیسر گجرات محمد اشرف، منیجر نیشنل بنک گجرات محمد آصف بٹ، آپریشن منیجر نیشنل بینک گجرات شکیل احمد، گجرات میں پیٹرول پمپ کے مالک صغیر احمد اور غلام سرور کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔نیب نے رائے اعجاز کے والدسابق ڈی پی او رائے ضمیر کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہو گئے۔
تازہ ترین