• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے ملک کے 7 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف کیا ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق کراچی، اسلام آباد، سکھر، لاہور، راولپنڈی، مردان اور پشاور کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

قومی انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ والدین کی آگاہی کیلئے پولیو وائرس کی تفصیلات جاری کی جارہی ہیں، سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونا انتہائی خطرناک ہے، یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بچوں کی بڑی تعداد پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم ہے اور ان کے پولیو سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انسداد پولیو پولیو پروگرام نے اپیل کی ہے کہ والدین 10 سے 13 دسمبر کو شروع ہونے والی ملک گیر انسداد پولیو مہم کامیاب بنائیں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ضرور پلوائیں۔

تازہ ترین