• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کچہری میں آتشزدگی ایک شخص جھلس کرشدیدزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کچہری میں گیس اخراج کے باعث آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیاجبکہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ہفتہ کی صبح 7بجے کے قریب راولپنڈی کچہری میں واقع علامہ اقبال ہال میں زور دار دھماکہ کے بعدآگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122کے مطابق لائرزہال میں بنائے گئے کچن میں موجودسلنڈرمیں گیس لیکج کی وجہ سےآگ بھڑک اٹھی جس سے علامہ اقبال ہال کا سارا فرنیچر، سیلنگ، اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ ایک ملازم محمدامین شدیدزخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا ۔کمرے میں گیس جمع تھی بجلی کاسوئچ آن کرنے کے باعث دھماکہ سے آگ لگ گئی۔
تازہ ترین