آپ آف لائن ہیں
منگل6؍شعبان المعظم 1441ھ 31؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مضحکہ خیز سطحی بیانات سے عالمی سطح پر ملک کے وقارکونقصان پہنچ رہا ہے ،طارق سلیم

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ جیسے اہم منصب کا تقاضا ہے کہ مکمل ہوم ورک کے بعد قومی سطح کی بات کی جائے ۔مضحکہ خیز سطحی بیانات سے جہاں عالمی سطح پرپاکستان کے وقارکونقصان پہنچ رہا ہے وہیں ملک کے اندرعوام سمیت سرمایہ کاروں کااعتماد بھی مجروع ہورہا ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صوبائی ذمہ داران کے اہم اجلاس اورجماعت اسلامی آزاد کشمیر کی ضلعی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پہلے 100دن کی کارکردگی نے 22کرو ڑ عوام کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔ نبی مہربان ﷺ کے احکامات کوعملی زندگی اوراسلام کے نام پر وجود میں آنے والی ریاست میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔

کراچی سے مزید