سرگودھا(نمائندہ جنگ/مانیٹرنگ سیل) سرگودھا میں والدین نے جعلی پیر کے کہنے پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو ذبح کردیا،قتل ہو نے والی بچی کے چچا کو حراست میں لے لیا جبکہ والد اور والدہ کو بھی شا مل تفتیش کیا گیا ہے، بچی کے والد نے کہا کہ سویرا گھر میں سورہی تھی ، جنا ت نےاس کا گلا کاٹ دیا،چچا کو حراست میں لے لیا گیا ،والدین سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ ہاتھی چو ک میں 15 ما ہ کی سویرا کو گلا کا ٹ کر قتل کر دیا گیا ۔بچی کے ہاتھ کو بھی تیز دھا ر آلے سے کا ٹا گیا ۔بچی کو اس کے اہل خانہ جب طبی امداد کے لئے ہسپتال لائے تو ڈاکٹر و ں کے مطابق بچی کو مر ے آدھا گھنٹہ ہو چکا تھا ۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر و ں نے پولیس کو اطلا ع دی تو پولیس نے بچی کے چچا کو حراست میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والد ہ چا ر ما ہ سے نا ر ا ض ہو کر اپنے میکے گئی ہو ئی تھی بچی اپنے والد مطیع الرحمٰن اور دا د ی کے گھر رہائش پذیر تھی پولیس کے مطابق 15 ما ہ کی سویرا کا علا ج کسی جعلی پیر سے بھی کروایا جا رہا تھا اور اس کا بازو تیز دھار آلے سے کٹا ہو ا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ بچی کی والدہ اور والد سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔بچی کے والد نے پولیس کو بتا یا کہ بچی گھر میں سوئی ہو ئی تھی کہ جنا ت نے اس کا گلا کاٹ دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق باپ اوربچی کی سوتیلی ماں کے درمیان گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، انہوں نے گھریلو حالات میں بہتری کے لئے جعلی پیر کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔