• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان ڈار معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز مقرر

وزیراعظم نے عثمان ڈار کو معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کر دیا۔

عثمان ڈار کو نوجوانوں کے لئے قومی پالیسی کی تیاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ عثمان ڈار آئندہ چند روز میں لانچ ہونے والے نیا پاکستان یوتھ پروگرام اور یوتھ پلس پورٹل کی تیاری کریں گے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔عثمان ڈار نے بطور معاون خصوصی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی خزانے پر بوجھ نہیں بنیں گے، وزیراعظم کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے،لیپ ٹاپ پر نہیں نوجوانوں پر پیسہ خرچ کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار نوجوانوں سے متعلق پالیسی کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔ وہ نوجوانوں کا حکومت سازی میں کردار نہیں بھول سکتے، نوجوان ساتھ نہ دیتے تو آج وہ حکومت میں نہ ہوتے،نوجوانوں کو ایسی سہولیات دیں گے جو آج سے پہلے نہیں ملیں۔

تازہ ترین