سگریٹ پینے والے تیار ہوجائیں انہیں اب سگریٹ پر گناہ ٹیکس دینا پڑے گا۔
وفاقی حکومت نے سیگریٹ پینے والوں پر گناہ ٹیکس لگانے کی تیاری تیز کردی ہے۔
وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز عامر کیانی نے سیمینار سے خطاب میں سیگریٹ پر گناہ ٹیکس کا تذکرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمباکو اور سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے کا بل پیش کرنے جارہے ہیں۔
عامر کیانی نے اپنے خطاب میں یقین دہانی کرائی کہ ہر شہری کو حکومت صحت کی سہولیات فراہم کرے گی۔