• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاشقجی قتل میں سعودیہ کے ملوث ہونے کا یقین ہے، امریکی سینیٹرز

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی سینیٹرز نے سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کی ڈائریکٹر جینا ہسپیل کی جانب سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات پر بریفنگ کے بعد کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس میں براہ راست ملوث ہیں۔امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہسپیل نے سینیٹرز کے ایک گروپ کو جمال خاشقجی کے قتل پر بریفنگ دی۔امریکی سینیٹرزنے بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب مزید یقین ہوگیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملوث تھے۔سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین باب کورکر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر سعودی ولی عہد کا ٹرائل کیا جائے تو جیوری انہیں صرف 30 منٹ میں مجرم ثابت کرے گی۔خیال رہے کہ امریکی سینیٹ کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کو اپنے طویل خلیجی اتحادی کو اس واقعے پر شدید دباؤ میں رکھنے پر زور دینے کے بعد سی آئی اے کی جانب سے بریفنگ کا انتظام کیا گیا تھا۔

تازہ ترین