• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
علامہ صاحب کی تقریر کا رنگ کچھ اور ہوتا تھا، تحریر کا کچھ اور۔
ایک بار میں نے اُن سے پوچھا،
’’آپ کی گفتگو شیریں ہوتی ہے لیکن تحریر تلخ۔
اِس کی کیا وجہ ہے؟‘‘
قبلہ کی میز پر دو پیالیاں رکھی تھیں۔
انہوں نے ایک پیالی سے چند قطرے میری ہتھیلی پر گرائے۔
پھر کہا، ’’اِسے چاٹ لو!‘‘
میرے منہ میں مٹھاس گھل گئی۔
انہوں نے کہا، ’’میں تقریر سے پہلے شہد چکھ لیتا ہوں۔‘‘
پھر دوسری پیالی سے ایک قطرہ ٹپکایا۔
میری زبان جل گئی۔علامہ صاحب نے کہا،
’’یہ روشنائی ہے۔ قلم کا منہ کڑوا کردیتی ہے۔‘‘
تازہ ترین