انڈونیشیا میں کچھ روز قبل ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔
انڈونیشیا کے شہر Semarang میں گذشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔
کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔