• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ول اسمتھ پر تھپڑ واقعے کا آج بھی اثر، کرس راک سے شدید نفرت برقرار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ آسکر تھپڑ واقعے کے بعد سے آج بھی  کامیڈین، اداکار و فلمساز کرس راک سے شدید نفرت کرتے ہیں۔ 

اسمتھ کی سخت نفرت کی وجہ وہ واقعہ ہے جو تین برس قبل پیش آیا، جس میں اپنی اہلیہ کے خلاف کرس کی جانب سے غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے پر ول اسمتھ نے آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران کرس راک کو زور دار تھپڑ دے مارا تھا۔

گو کہ اس واقعے کو تین برس ہونے والے ہیں لیکن ول اسمتھ محسوس کرتے ہیں کہ کرس راک کی اس حرکت کی وجہ سے انکی زندگی اور کیریئر تباہ ہوا۔ 

2022 میں آسکر ایوارڈ تقریب کے دوران کرس راک نے ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کا تمسخر اڑایا جس پر یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ ول اسمتھ اس ناراضی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ وہ کرس کو اپنی زندگی برباد کرنے پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔‘

واضح رہے کہ اس واقعے سے نہ صرف ول اسمتھ کی فلم کنگ رچرڈ پر آسکر جیتنے کا لمحہ پھیکا پڑ گیا بلکہ انکے کیریئر پر بھی اسکے منفی اثرات مرتب ہوئے، جس کی وجہ سے وہ کرس راک سے اب بھی نفرت کی حد رنجش رکھتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اسٹیج پر پیش آنے والے واقعے کے بعد ول اسمتھ پر اکیڈیمی ایونٹس میں ایک عشرے کی پابندی لگی اور متعدد پروجیکٹس میں تاخیر ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید