برطرف آئی ٹی ورکر نے برٹش میوزیم کو جزوی طور پر بند کر دیا۔
میوزیم کے ترجمان نے کہا کہ ایک آئی ٹی کنٹریکٹر جسے گزشتہ ہفتے برطرف کیا گیا تھا، اس نے میوزیم میں گھس کر ہمارے کئی سسٹم کو بند کر دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس کے بعد متعدد عارضی نمائشیں بند کر دی گئیں، ہم میوزیم کو مکمل طور پر فعال کرنے کےلیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کے مطابق سابق آئی ٹی کنٹریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔