• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن: اٹلی کے یانک سنر نے مسلسل دوسری مرتبہ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا


آسٹریلین اوپن کا مینز سنگلز ٹائٹل اٹلی کے یانک سنر نے مسلسل دوسری مرتبہ جیت لیا۔

فائنل میں انہوں نے نمبر دو سیڈ جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو کو اسٹریٹ سیٹ میں مات دے دی، میچ میں سنر کی فتح کا اسکور چھ تین، سات چھ اور چھ تین رہا۔

میلبورن کے راڈ لیور ایرینا میں کھیلے گئے سال کے پہلے گرینڈ سیلم کے مینز فائنل میں عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن اٹلی کے یانک سنر کا مقابلہ نمبر دو سیڈ جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو سے تھا، میچ میں یانک سنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کی ایک نہ چلنے دی۔

پہلا سیٹ اُنہوں نے باآسانی 3-6 کے اسکور سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں اُن کو حریف سے کچھ ٹف ٹائم ملا جس میں اُنہوں نے ٹائی بریکر پر 6-7 کے اسکور سے فتح سمیٹی۔ البتہ تیسرا سیٹ اُنہوں نے صرف 3 گیم ڈراپ کرکے 3-6 سے اپنے نام کیا اور مسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

واضح رہے کہ ایلگزینڈر زیوریو تیسری مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کا فائنل کھیل رہے تھے مگر اس مرتبہ بھی وہ ٹرافی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

دوسری جانب یانک سنر تین گرینڈ سلم جیتنے والے پہلے اٹالین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید