• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ روشن خان، جہانگیر خان، اسکواش کمپلیکس پر شروع ہوگئی، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریئر ایڈمرل ساجد وزیرتھے، اس موقع پرسابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان و دیگر بھی موجود تھے، افتتاحی میچ میں پاکستان کے احمد فرید نےملائیشیا کے ریان ریسکیول کو 0-3 سے شکست دی۔ ٹاپ سیڈ میکسیکو کے آرتھر سیلز، سیڈ2 عاصم خان، سیڈ 3 فرحان محبوب، سیڈ 4 کویت کے عمار التمیمی، سیڈ5 پرتگال کے روئے سوریز، سیڈ 6 احسن ایاز، سیڈ 7 شاہ جہان خان اور سیڈ 8 اسرار احمد نے بائی ملنے کے سبب براہ راست پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
تازہ ترین