• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قانونی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرے، اے پی جی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی علاقائی تنظیم ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) نے پاکستان کی وزارت داخلہ کو کہا ہے کہ وہ اثاثوں کو منجمد کرنے کی شرط اور اقوام متحدہ کی جانب سے قرار دئیے گئے غیرقانونی عسکری گروہوں اور ان سے وابستہ افراد کو بغیر تاخیر کے فنڈز اور مالی خدمات کی روک تھام پر عملدر آمد کیلئے جامع اور قانونی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرے۔ اے پی جی نے پاکستان سے انسداد دہشتگردی ایکٹ (اے ٹی اے) میں پابندیوں کے حوالے سے دئیے گئے عملدرآمد کے اختیارات کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ عدم تعمیل کیلئے مناسب جرمانے کو یقینی بنانے کیلئے عملدرآمد کے دیگر دستیاب ذرائع بھی مانگ لئے۔
تازہ ترین