• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نےتفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور اسلام آبادشہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے پر زور دیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں اسلام آباد شہر کو جرائم پیشہ عناصر اور منشیات سے پاک کرنے کے لیے آئی جی اسلام آباد نےمضافاتی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہوں کو ٹارگٹ کرنے کا حکم دیا ۔سٹی ایریا میں ٹریفک کے نظام اور روانی کو بہتر بنانے کا بھی حکم دیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشن کو حکم دیا کہ پورے شہری میں سرچ آپریشن کو جاری رکھا جائے اور پٹرولنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔
تازہ ترین