ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز اسٹار وارز سلسلے کی1977میں ر یلیز ہونیوالی پہلی فلم میں استعمال ہونے والی لیزر گن اور دیگر اشیاء نیلامی کیلئے پیش کردی گئی ہیں۔
کیلیفورنیا کے مقامی آکشن ہاؤس میںLuke Skywalkerکا کردار نبھانے والے اداکارMark Hamillکی استعمال کردہ لیزر گن ، ہیلمٹس اور دستانوں سمیت دیگر کئی نیلامی کیلئے پیش کی گئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق اسٹار وارز سیریز میں استعمال ہونے والی یہ لیزر گن ایک لاکھ پچاس ہزار سے دو لاکھ پچاس ہزارڈالر تک فروخت ہونے کی توقع ظاہر کی ہے ۔