• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارک مقاصد حاصل نہیں کرسکا،جنوبی ایشیا غریب ترین خطہ،ترقی کیلئے ملکر آگے بڑھنا ہے،سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان کی حکومت اور عوام سارک کے مقاصد کے حصول کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان سارک چارٹر کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے،سارک کو خطہ کے لوگوں کی بہتری کے وعدے کے تحت بنایا گیا لیکن سارک نے ترقی کے مقاصد حاصل نہیں کیے،ہمیں معیشت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور عوامی روابط کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے کوششیں تیز کرنی ہیں،سارک میں اتار چڑھاؤآیا ہے مگرمستحکم ہے، بدقسمتی سے جنوبی ایشیا دنیا کا غریب ترین خطہ ہے ہمیں اس کی ترقی کیلئے ملکر آگے بڑھنا ہے، پاکستان خطے کے تمام ممالک کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ و احترام کا خواہاں ہے اور سار ک کو اہم تنظیم سمجھتا ہے،یہ باتیں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ میں 34ویں سارک چارٹر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں تقریب میں چینی سفیر ژاؤجنگ سمیت سارک رکن ممالک کے سفیروں، مندوبین ،تاجر برادری کے نمائندوں اور بھارتی سیکنڈ سیکرٹری نے شرکت کی،سیکرٹری خارجہ نے کہا آج کے دن کا مقصد خطے میں ترقی و خوشحالی کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، سارک کے وژن کیساتھ کھڑے ہیں سار ک کو چھ کروڑ 70 لاکھ آبادی کی امنگوں پر پورا کرنا ہوگا۔
تازہ ترین