• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: شوہر نے بیوی اور3 بچوں کو قتل کر دیا

مظفرگڑھ میں شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کر دیا، بچوں کی عمریں 3 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سیت پورمیں شوہر نے اپنی بیوی اور تین بچوں جن کی عمریں 3 سے 10 سال کے درمیان ہیں ان کو قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا ہےجبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم کواپنی بیوی کےکردار پرشک تھا اور اسی شک کی بنا پر اس نے اہلیہ کو بچوں سمیت قتل کردیا۔

تازہ ترین