• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سنا دی۔

آج صبح سے شہر قائد میں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، خنکی میں اضافہ بھی ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات تک ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے جس کا سلسلہ منگل تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے منگل کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ ڈویژن، فیصل آباد، کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سکھر، کراچی اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع آج ابرآلود رہے گا، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجۂ حرارت اسکردو میں منفی 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گوپس، استور اور ہنزہ میں منفی 4، کالام میں منفی 2، بگروٹ اور دیر میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی میں 16، لاہور میں 6، پشاور میں 5، کوئٹہ میں ایک، مظفر آباد میں 5، فیصل آباد میں 6، ملتان میں 10 اور حیدر آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین