• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنگ ایشیا کپ،بنگلا دیش نےپاکستان کو 310 رنز کا ہدف دیدیا

ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 310 رنز کا ہدف ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی کپتان نورالحسن سوہان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے مصدق حسین نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 74 گیندوں پر 85 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ذاکر حسن 69، یاسر علی چوہدری 56، نظم الشانتو 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3 اور موسٰی خان نے 2 کھلاڑیوں وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اب تک ایونٹ میں دو میچز ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔

تازہ ترین