• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکستھ روڈپرکارسواروں کی فائرنگ اے این ایف اہلکارسمیت دوافرادزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آبادکے علاقہ سکستھ روڈپرکارسواروں کی فائرنگ سے اے این ایف کے ایک اہلکارسمیت دوافرادزخمی ہوگئے۔تھانہ صادق آبادکے سب انسپکٹرگلزارحسین نے بتایاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کواپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک گاڑی میں منشیات سمگل کی جارہی ہے، سب انسپکٹر حماد کی قیادت میں ٹیم جب دبئی پلازہ کے قریب پہنچی تو کار میں سوارچارملزموں نے فائرنگ کردی جس سے اے این ایف کاایک اہلکارامجداورایک راہگیر داؤد شاہ زخمی ہوگئے۔جبکہ ملزم فرارہوگئے کچھ دیرملزموں کی گاڑی چاندنی چوک میں ایک بندگلی میں کھڑی مل گئی جوقبضے میں لے لی گئی۔پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تازہ ترین