• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کا اجلاس شروع، کس کی وزراتیں تبدیل ہونگی؟

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے خصوصی اجلاس میں تمام وزارتوں اور ڈویژن اپنے اداروں کی کارکردگی کی تازہ رپورٹ کاجائزہ پیش کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم تمام وفاقی وزراتوں، ڈویژنز اور مشیروں متعلقہ محکمے کی تین ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم آفس میں تفصیلی بریفنگ کے بعد 5 سے 7 منٹ تک ون آن ون سوالات اور جوابات کے ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز آئندہ کے منصوبوں اور اقدامات بارے بھی آگاہ کریں گے، وزیر اعظم نے اس کابینہ کے خصوصی اجلاس کے لیے اپنی دیگر مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم آفس میں دن بھر جاری رہنے کاامکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس اجلاس میں وزیراعظم کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے رہے ہیں، جبکہ وزراء کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کے قلمدان کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین