• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(1967ء-2017ء)

مصنّف: اقبال یوسف

صفحات: 352،قیمت: 600روپے

ناشر: اطراف مطبوعات، لینڈ مارک پلازا، آئی آئی چندریگر روڈ،کراچی

جیسا کہ نام ہی سے ظاہر ہے کہ مصنّف نے یہ کتاب پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت’’پاکستان پیپلز پارٹی‘‘سے اپنی عقیدت وو ابستگی کی بنیاد پر’’پچاسویں یومِ تاسیس‘‘کےموقعے پر لکھی ہے۔ مذکورہ کتاب کے بارہ ابواب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تشکیل سے لے کرسال بہ سال گزرتے واقعات، پاکستان میں جمہوری جدوجہد کے نشیب و فراز اور جمہوریت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو سلیس و سادہ الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ مصنّف چوں کہ نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن ہیں، بلکہ اہم عُہدوں پر بھی فائز رہ چُکے ہیں، تو انہوں نے پیپلز پارٹی کے50برس کی یہ رُوداد بڑی روانی اور شستگی سے بہت محبت و محنت کے ساتھ مختلف اخبارات، کتب، دستاویزات اور اپنی یادوں کے ذریعے مرتّب کی ہے اور ہر باب میں بھٹو خاندان کی جمہوریت کے لیے کوششوں اور قربانیوں کو تہہ دِل سے سراہا ہے۔ دِل چسپ اور قابلِ تعریف بات یہ ہے کہ مصنّف نے یہ کتاب پارٹی کے کارکنوں کی تیسری نسل کے نام موسوم کی ہے۔ نیز، کتاب میں پیپلز پارٹی کے مختلف ادوار ،ذوالفقار علی بھٹو،بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کی یادگار تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین