• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی حکومت کا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور

پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور کیا گیا، ملازمین کیلئے مدت ملازمت 60سے63 سال کرنے کیلئے تجاویز صوبائی کابینہ کو پیش کر دی گئیں۔خیبر پختونخو احکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت میں 60سے 63 سال کرنے سے متعلق تجاویزغور کیلئے خیبرپختونخوا کابینہ میں پیش کر دیں۔ تجاویز میں کہا گیا کہ 1960 میں ریٹائرمنٹ کی عمر 50سال تھی، 1973 میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال مقرر کی گئی، سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت کی پالیسی اوسط عمر کے تناسب سے تیار کی گئی تھی۔ 1960میں پاکستان میں اوسط عمر 26۔45 اور ریٹائرمنٹ کی عمر 50سال جبکہ 1960 میں ہی اوسط عمر 38۔54 اور مدت ملازمت کی حد 60سال مقرر کی گئی۔ 26سال گزرکے بعد بھی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین