• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم تعلیم سمیت ہر محکمے کو ساتھ لے کر چلتے ہیں،بلیغ الرحمان

Latest News
کراچی .....وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم نواز شریف تعلیم سمیت ہر محکمے کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

سندھ حکومت اور عالمی اداروں کے تعاون سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں صوبے میں تعلیم اور آئندہ منصوبوں سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں سیکریٹری تعلیم سمیت وفاقی زیر تعلیم نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں 1030 تعلقہ ہیں اور ہر تعلقہ میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے ایک ایک سرکاری اسکول موجود ہے، تاہم وہاں سہولیات کا فقدان ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ سوچ غلط ہے کہ وزیر اعظم پنجاب کے صوبے کو فوقیت دیتے ہیں، ان کی سوچ قومی ہے اور وہ تعلیم سمیت ہر محکمہ کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔
تازہ ترین