• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے شہر ایسن میں51ویں سالانہ انٹرنیشنل موٹرشوتمام تر رعنائیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیاہے ۔


ہرسال کی طرح اس سال بھی میس ایسن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس موٹرشو میں مختلف ممالک سے 500سے زائدگاڑی ساز کمپنیاں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کی جنہوں نے اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کیلئے پیش کئے۔

اس موٹر شو میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیاں،کلاسک/ ونٹیج کاراور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود تھے جبکہ مختلف اسٹنٹ شوز کیساتھ یہاں کار ڈرفٹنگ کے مقابلے بھی کروائے گئے۔ اس آٹو شو میں رواں برس بھی لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین