• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے سربراہ سندر پچائی کی جانب سے ’ گوگل ایئر ان سرچـ‘ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سال یعنی 2018 گوگل پر اچھائی کی تلاش کا سال ثابت ہوا ہے۔

2018 کا سورج غروب ہونے میں چند روز باقی ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس برس کا سورج مثبت پیغامات لے کر آیا تھا۔

گوگل کے سربراہ سندر پچائی کا کہنا ہے کہ اس برس گوگل پر دنیا بھر سے مثبت الفاظ کے ساتھ جتنی چیزیں سرچ کی گئیں ، کبھی نہیں کی گئیں۔

سندر پچائی کے مطابق اس سال دنیا بھر سے لوگ اس تلاش میں لگے رہے کہ ایک ’ اچھا شہری ‘، اچھاگلوکار‘، ’ اچھا پیار کرنے والا‘،’اچھا دوست ‘، ’ اچھی مثالی شخصیت‘ کیسے بنا جا سکتا ہے۔

گوگل کے سربراہ نے اس دو منٹ کی ویڈیو میں تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں کی مدد سے لے کر سماعت سے محروم بچی کی پہلی بار اپنی ماں کی آواز سننے کی ویڈیو تک، اسٹیفن ہاکنگ اور بش سینئر کو دیئے گئے بہترین خراج تحسین سے لے کر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی آمد تک ، کی کی چیلنج کی دلچسپ ویڈیوز سے لے کر گلاکار کتّے تک وہ تمام مثبت واقعات کی ویڈیوز اور تصاویر شامل ہیں جو دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر رہے ہیں۔


جیسے ہی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر آن لائن کی گئی ، اس کو بے حد پسند کیا گیا، کئی صارفین نے اسے یو ٹیوب کی سالانہ’ ریوائنڈ ویڈیو ‘ سے بہتر قرار دے دیا۔

کئی صارفین نے اتنی اچھی ویڈیو شائع کرنے پر گوگل کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ٹوئٹر پر بھی سندر پچائی کو اس ویڈسیو پر کافی پزیرائی مل رہی ہے۔

تازہ ترین