• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں مختصر ترین سالانہ کرسمس پریڈ کا انعقاد


امریکی ریاست نیو میکسیکو میں دس منٹ پر مبنی مختصر ترین سالانہ کرسمس پریڈ کا انعقادکیا گیا جس میں ڈوگ میئر 'فَزسمیت لا تعداد افرا دنے شرکت کی۔

کرسمس کی آمد میں چند ہی ہفتے باقی ہیں ، ایسے میں دنیا بھر میں جہاں مسیحی برادری تیاریوں میں مصروف ہے وہیں کچھ لوگ ابھی سے جشن مناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

امریکی ریاست نیو میکسیکو کے علاقے میڈرڈ میں مختصر ترین سالانہ کرسمس پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں برقی قمقموں سے سجی دلکش گاڑیاں اور اور دیدہ زیب فلوٹس پوری آن بان سے سڑکوں پر پریڈ کرتے دکھائی دئیے لیکن دس منٹ پر مبنی یہ پریڈ صرف ہاف میل تک جاری رہنے کے بعدختم ہوگئی۔

اس پریڈ میں اس علاقے کے میئر بھی شریک دکھائی دئیے جو کوئی اور نہیں بلکہ Fuzz نامی ایک کتا ہے جو اپنی منفرد گاڑی میں سوار ہو کر پریڈ میں پیش پیش دکھائی دیا۔

تازہ ترین