• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ کپ ، سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ اپنے فائنل فور مرحلے میں پہنچ گیا، ایونٹ کے سیمی فائنلزکا آغاز کل سے ہوگا۔

بھارت میں جاری دنیائے ہاکی کے سب سےبڑے ایونٹ کے اب آخری 4 میچز باقی ہیں ،ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے اور کل سے سیمی فائنلز شروع ہونگے۔

پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے 5 بجے ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور بیلجئم کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ شام 6 بجے آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ ہاکی کا فائنل اتوار 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین