• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، جمعیت ن

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ ہیلمٹ کی پابندی سے جرائم کو مزید فروغ ملے گا بڑی شاہراہوں پر ہیلمٹ کی پابندی جواز رکھتی ہے لیکن کوئٹہ شہر میں گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام ہونے سے حادثات کا امکان بھی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایس پی ٹریفک کی روانی کیلئے اقدامات اور ہیوی گاڑیوں کے دن کے وقت داخلے پر پابندی لگائیں سرکی روڈ‘ سبزل روڈ‘ میکانگی روڈ‘ عالمو چوک اور گردونواح میں بڑی بڑی گاڑیوں کو روکنے کیلئے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے ایک دفعہ پھر عوام کو لوٹنے کیلئے ہیلمٹ کی پابندی لگائی گئی ہے ہیلمٹ سے زیادہ اہم مسئلہ ٹریفک کی روانی ہے اس پر توجہ دی جائے۔
تازہ ترین