• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، افغانستان اور ایران کامنشیات سمگلنگ روکنے کاحل تلاش کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان، افغانستان اور ایران نے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے مشترکہ مسئلے کاحل تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں انسداد منشیات کی وزارت کے زیر اہتمام دو روزہ سہ فریقی اجلاس کی اختتامی نشست میں ہوا۔ تینوں فریقوں نے معلومات کے تبادلے اور منصوبہ بندی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کی کارروائیوں میں اضافے سمیت علاقائی تعاون کے مختلف طریقوں پراتفاق کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں سرحد پررابطہ دفاترقائم کرنے پربھی اتفاق کیا۔
تازہ ترین