• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشا امبانی کاممبئی میں شاہانہ استقبالیہ


بھارتی صنعتکار مکیش امبانی نے بیٹی کی شادی پر ممبئی میں ایک اور شاہانہ دعوت کا اہتمام کیا گیاجس میں سیاست دانوں اور شوبز اسٹارز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

بیٹی کی شادی پر اربوں لٹانے اور نامور شخصیات کی میزبانی کے بعد مکیش امبانی نے ممبئی میں بیٹی اور داماد کوشاہانہ استقبالیہ دیا۔

مہمانوں میں شامل نمایاں شخصیات میں سینیر اداکار جتیندر، ایکتا کپور، تشار کپور، بومن ایرانی، عدنان سمیع خان ، فلمساز مدھر بھنڈارکر اور کئی دوسرے شوبز اسٹارز شامل تھے ۔



اس کے علاوہ گورنر پڈوچری ، تامل ناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ بھی امبانی فیملی کی مہمان بنیں ۔

یاد رہے کہ بھارتی کھرب پتی تاجر مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی ایشا امبانی اپنے بچپن کے دوست آنند پیرامل کے ساتھ بھارتی شہر ممبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جبکہ اس سے قبل سنگیت اور دیگر تقریبات بھارتی شہر ادھے پور میں منعقد کی گئی تھیں۔


اس مہنگی ترین شادی میں عزیز و اقارب سمیت نامور ارب پتی شخصیات، سیاستدانوں، کھلاڑیوں اور بالی وڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی ۔

ایشا امبانی کی شادی میں دنیا بھر سے مہمان شرکت کے لیے بھارت پہنچے، جن میں امریکا کی سابق خاتونِ اول ہیلری کلنٹن اور مشہور امریکی گلوکارہ بیونسے بھی شامل تھیں۔

علاوہ ازیں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان، انیل کپور، ریکھا، مادھوری ڈکشت، روینہ ٹنڈن، عالیہ بھٹ، کرن جوہر اور دیگر بالی وڈ ستارے بھی شریک تھے۔

تازہ ترین