• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شفیع بزنجو کی فکر آگے لے جانے کی ضرورت ہے،بی ایس او پجار

کوئٹہ( پ ر)بی ایس اوپجار کے مرکزی چیئرمین عمران بلوچ سیکرٹری جنرل نادر بلوچ سیکرٹری اطلاعات کریم بلوچ بلوچستان وحدت کے صدر حنیف بلوچ جنرل سیکرٹری اختر بلوچ نے شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی تیسری برسی پر انہیں ان کی سیاسی سماجی اور قومی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر شفیع بزنجونے پوری زندگی عوام کی خدمت اورحقوق کے حصول میں گزاری اورمصائب کے باوجود اپنے اصولوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اوربلاخوف اپنی جدوجہد آخری دم تک جاری رکھی ڈاکٹر شفیع بزنجو آواران اور جھاوُ کے غریب عوام کے لئےہمدرد تھے خراب حالات کے باوجود نقل مکانی کی بجائے اپنے علاقے میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دئیے یہ خدمت عوام دشمن انتہاپسندوں کوناگوارگزری اس لئے ایک مسیحا کو گولیوں سے چھلنی کرکے شہید کردیاگیا انہوںنے کہاکہ آج ہم شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی فکر آگے لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان سے ناانصافیوں کاخاتمہ ہوسکے۔
تازہ ترین