• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سبسڈی ‎کی مد میں 25 ارب سوئی نادرن کو جاری ‎

وزرات خزانہ نے برآمد گندگان کے لیے گیس سبسڈی ‎کی مد میں 25 ارب 15 کروڑ روپے سوئی نادرن کو جاری کر دئیے۔

‎وزرات خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سبسڈی کی مد میں جاری کی جانے والی رقم ضمنی گرانٹ سے جاری کی گئی ہے۔

یہ سبسڈی 5 برآمدی شعبوں ٹیکسٹائل، کارپٹس، چمڑے، اسپورٹس، سرجیکل آلات کی صنعتوں کو گیس اور ایل این جی فراہمی پر جاری کی گئی۔

ان شعبوں کو 16اکتوبر سے 30نومبر 2018تک سبسڈائزڈ نرخ پر گیس فراہم کی گئی، وفاقی کابینہ نے 6دسمبر کو سبسڈی جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین