• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی کرانی میں مسائل کے انبار مکینو ں کو پریشانی کا سامنا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی کرانی انتظامیہ کے مکینوں نے کہا ہے کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں اسٹریٹ لائٹس غیر فعال جبکہ بعض گلیوں میں اسٹریٹ لائٹس ناپید ہیں نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے بعض جگہوں میں مکینوں نے خود ساختہ نالیاں بنا رکھی ہیں گندہ پانی سڑکوں پر بہتا رہتاہے مکینوں نے بتایا کہ علاقے میں ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور علاقے کے مسائل حل کئے جائیں-
تازہ ترین