• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ بورڈ عملہ کی طرف سے فوڈ اتھارٹی نام کے یونیفارم کا استعمال

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ حکام نے خودساختہ فوڈ اتھارٹی کے نام کا یونیفارم عملہ کو پہنا کر ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز پر چھاپے مارنے کا عمل شروع کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے کینٹ بورڈ کے سینی ٹیشن عملہ (فوڈ برانچ عملہ ) کو ایسی شرٹس اور ٹوپیاں فراہم کی گئی ہیں جن پر فوڈ اتھارٹی کینٹ بورڈ واضح طور پر لکھا ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کا قیام پارلیمینٹ کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں ۔ اپنے طور پراس کے نام کا استعمال درست نہیں۔اس حوالے سے ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کے یونیفارم کے حوالے سے معاملے کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین