• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس پراجیکٹ کیلئےایکوائر کی گئی اراضی کی تفصیلات طلب

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے)میٹرو بس اتھارٹی نے راولپنڈی میں پاکستان میٹرو بس پراجیکٹ کیلئےایکوائر کی گئی اراضی کی تفصیلات آر ڈی اےسے طلب کر لیں۔منیجرآپریشن راولپنڈی میٹرو اتھارٹی شمائلہ محسن نےمراسلہ آر ڈی اےکو بھجوایا ہے۔میٹرو بس اتھارٹی کو تاحال منصو بہ کیلئےخریدی گئی اربوں روپےکی اراضی ٹرانسفر نہیں ہوسکی جس کےباعث ایکوائر شدہ اراضی کو کئی جگہوں پر لوگ کارروبار کیلئےاستعمال کررہےہیں۔ راولپنڈی میں صدر سےفیض آباد تک تقریبا 20کنال 16مرلہ جگہ ایکوائر کی گئی تھی۔جس کا کوئی ریکارڈ میٹرو بس اتھارٹی کے پاس نہیں ہے،نہ ہی جگہ ان کےنام ہوسکی ہے۔
تازہ ترین